وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور وزیر خارجہ کو نوبل امن انعام کیلئےنامزد کرنیکی قرارداد

لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے چیف وہپ رانا محمد ارشد نے وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور وزیر خارجہ کو نوبل امن انعام کیلئے نامزد کرنے کی قرارداد جمع کرائی۔

قرار داد کے متن کے مطابق ایوان وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی مؤثر سفارت کاری کو سراہتا ہے، جس کے نتیجے میں خطے میں امن و استحکام کے فروغ کی راہ ہموار ہوئی۔

متن میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل، امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی شدت اختیار کر چکی تھی اور حالیہ صورتحال عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بن چکی تھی۔ یہ تنازع کسی بھی وقت ایک بڑے عالمی بحران میں تبدیل ہوسکتا تھا۔

وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور وزیرخارجہ نے جنگ بندی کی راہ ہموار کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ایوان متفقہ طور پر یہ مطالبہ کرتا ہے کہ وزیر اعظم، فیلڈ مارشل اور وزیر خارجہ کو نوبل امن انعام کیلئےنامزد کیا جائے۔