وزیراعلیٰ پنجاب ہر شہر میں جلسہ کرسکتی ہیں، مولانا فضل الرحمٰن کو اجازت نہیں: حافظ حمداللہ

اسلام آباد (خبر ایجنسیاں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب ہر شہر میں جلسہ کرسکتی ہیں، لیکن مولانا فضل الرحمٰن کو جلسے کی اجازت نہیں دی جارہی، یہ دوہرا معیار ہے۔

حافظ حمداللہ نے کہا کہ ایک طرف وزیراعلیٰ پنجاب کو جلسے کرنے کی آزادی حاصل ہے، جبکہ دوسری جانب مولانا فضل الرحمٰن کے جلسے پر پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔ ان کے بقول سیاسی جماعتوں کو پُرامن اجتماعات اور جلسے کرنے کا آئینی و جمہوری حق حاصل ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے تمام جماعتوں کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے اور مولانا فضل الرحمٰن کو بھی جلسے کے انعقاد کی اجازت دی جائے۔