وزیرِ اعظم کیلئے کوئی نیا طیارہ نہیں خریدا گیا: خواجہ آصف

اسلام آباد ( رائٹرز، اے پی)وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کیلئے کوئی نیا طیارہ نہیں خریدا گیا بلکہ پرانے طیارے کی مرمت اور اپ گریڈیشن کی گئی ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے پاس جہاز موجود ہیں، تاہم صرف مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا وہ وقت بھول گئے جب وہ بنی گالہ سے بھی جہاز کے ذریعے سفر کیا کرتے تھے۔