وفاقی آئینی عدالت کے ملازمین کے الاؤنسز میں 50 فیصد تک اضافہ

اسلام آباد(رائٹرز، اے ایف پی، مقامی میڈیا رپورٹس)وفاقی آئینی عدالت کے ملازمین کے الاؤنسز میں 50 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کی منظوری چیف جسٹس نے دے دی۔

جاری کردہ آفس آرڈر کے مطابق ملازمین کے جوڈیشل اور یوٹیلیٹی الاؤنسز میں بنیادی تنخواہ کے 50 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ نئے الاؤنسز کا اطلاق عدالت کے تمام ملازمین پر فوری طور پر ہوگا۔

حکام کے مطابق اضافی الاؤنسز غیر معمولی چھٹی کے دوران قابلِ اطلاق نہیں ہوں گے، جبکہ اس فیصلے سے ہونے والے اخراجات مالی سال 2025-26 کے بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔