وینزویلا میں تباہ کن زلزلہ، ہلاکتیں 920 ہو گئیں، 3 ہزار سے زائد زخمی

کاراکاس( رائٹرز، اے ایف پی، برطانوی میڈیا)وینزویلا میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 920 ہو گئی ہے، جبکہ 3 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ملک کے مختلف متاثرہ علاقوں میں امدادی اور سرچ آپریشن تیزی سے جاری ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق زلزلے کے بعد لاپتا افراد کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت اور متاثرہ علاقوں کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے مجموعی ہلاکتیں 10 ہزار سے بھی تجاوز کر سکتی ہیں۔امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں، جبکہ متاثرہ علاقوں میں خوراک، پانی اور طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔