ویٹی کن( مقامی مسیحی ذرائع، پاکستانی بشپس کانفرنس)پاکستان کے کیتھولک بشپس نے مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کو دورۂ پاکستان کی دعوت دے دی جبکہ دعویٰ ہے کہ وہ دورے پر آمادگی بھی ظاہر کر چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی بشپس نے ویٹی کن میں پوپ لیو سے ملاقات کی، جس میں پاکستان کے گرجا گھروں اور مسیحی برادری کی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر سیمسن شکرالدین، جو پاکستان کیتھولک بشپس کانفرنس کے صدر بھی ہیں، نے پاکستان میں مسیحی برادری کے روشن مستقبل کے حوالے سے امید کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پوپ لیو سے ملاقات حوصلہ افزا رہی، جبکہ اس موقع پر انہیں تحائف بھی پیش کیے گئے۔

