واشنگٹن/یروشلم (ایجنسیاں)امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مختلف محاذوں پر باہمی رابطہ اور ہم آہنگی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
بیان کے مطابق صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو کو خلیج میں امریکا کی حالیہ سرگرمیوں اور اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔اس موقع پر اسرائیلی وزیراعظم نے ترک صدر رجب طیب اردوان اور ان کے رفقاء کی جانب سے اسرائیل کے خلاف دیے گئے بیانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کی سرحدوں کے ساتھ حفاظتی زونز برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

