ٹرمپ نےاطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کو”ناقابل قبول” قرار دے دیا

واشنگٹن (غیر ملکی میڈیا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں “ناقابل قبول” قرار دے دیا ہے۔اطالوی اخبار کو فون پر دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ جارجیا میلونی کے بعض بیانات نے انہیں دھچکا پہنچایا ہے۔

یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا جب جارجیا میلونی نے پوپ لیو کے ایران سے متعلق تبصرے کو “ناقابل قبول” قرار دیا تھا۔ٹرمپ نے جواب میں کہا کہ ان کے تبصرے نہیں بلکہ خود جارجیا میلونی کا رویہ ناقابل قبول ہے۔امریکی صدر کے مطابق اطالوی وزیراعظم کو ایران کے جوہری مسئلے کی سنگینی کا ادراک نہیں اور نہ ہی انہیں اس بات کی فکر ہے کہ ایران کو اگر موقع ملا تو وہ تیزی سے خطرناک صورتحال پیدا کر سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں پہلے جارجیا میلونی سے بڑی توقعات تھیں اور وہ انہیں ایک بہادر خاتون سمجھتے تھے لیکن اب ان کی رائے بدل گئی ہے۔ٹرمپ نے انٹرویو کے دوران پوپ لیو پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عالمی جنگوں اور ایران کے جوہری خطرے کی صورتحال کا درست ادراک نہیں ہے اور انہیں ان معاملات پر بات نہیں کرنی چاہیے۔