واشنگٹن/تہران/غزہ( بین الاقوامی میڈیا، ایرانی حکام)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی درخواست پر منگل کے روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دونوں ممالک کے درمیان ملاقات ہوگی۔ ان کے مطابق حالیہ باہمی حملوں کے بعد یہ مذاکرات عبوری مفاہمت کو برقرار رکھنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔
دوسری جانب ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ہفتے دوحہ میں امریکی حکام یا دونوں ممالک کی تکنیکی ٹیموں کے درمیان کسی بھی اجلاس کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

