ویٹی کن( ویٹی کن پریس آفس، رائٹرز، اے ایف پی)کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تنقید کے باوجود جنگ کیخلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ کسی بحث میں پڑنا نہیں چاہتے، تاہم عالمی سطح پر جنگوں کے خلاف کھل کر بات جاری رکھیں گے۔پوپ لیو کا کہنا تھا کہ مسائل کے منصفانہ حل کے لیے امن، مکالمے اور ممالک کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات کو فروغ دینا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں بڑی تعداد میں لوگ مشکلات اور تکالیف کا شکار ہیں اور بے گناہ افراد کی ہلاکتیں ہو رہی ہیں، اسلئےضروری ہے کہ کوئی آواز اٹھا کر یہ کہے کہ مسائل کا بہتر حل بھی ممکن ہے۔پوپ لیو نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عالمی سطح پر امن کے قیام اور تنازعات کے پرامن حل کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔

