ٹورنٹو:پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماچوہدری منظور احمد کینیڈا پہنچ گئے

ٹورنٹو(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری منظور احمد نجی و تنظیمی دورے پر کینیڈا پہنچ گئے، جہاں ٹورنٹو کے پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر ابراہیم دانیال، حاجی جمیل احمد، رانا افضل، شفیق راجہ، اشرف راؤ، خالد محمود، چوہدری جاوید گجر سمیت دیگر رہنماؤں اور دوستوں نے چوہدری منظور احمد کو پھول پیش کیے اور ان کا خیرمقدم کیا۔

چوہدری منظور احمد قیام کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی البرٹا کینیڈا کے زیر اہتمام مسی ساگا میں منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرینگے جس میں پارٹی کارکنوں اور کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔