پانی میٹھا کرنے کے پلانٹ کو ایرانی ڈرون حملے سےجزوی نقصان: بحرین

منامہ ( بحرینی وزارت داخلہ) بحرین کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے ڈرون حملے کے نتیجے میں پانی میٹھا کرنے کے ایک پلانٹ کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق ایرانی ڈرون طیارے نے بحرین میں قائم پانی میٹھا کرنے کے پلانٹ کو نشانہ بنایا جس کے باعث تنصیب کو جزوی نقصان پہنچا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ محرق کے علاقے میں ایرانی ڈرون کا ملبہ ایک یونیورسٹی کی عمارت پر بھی گرا۔بحرینی وزارت داخلہ کے مطابق ملبہ گرنے سے 3 افراد زخمی ہوئے جبکہ یونیورسٹی کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔