اسلام آباد( پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی)پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی نے گورو ارجن دیو جی کی برسی کی سالانہ تقریبات میں شرکت کیلئے 737 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق گورو ارجن دیو جی کی برسی کی تقریبات 10 سے 19 جون تک پاکستان میں منعقد ہونگی، جن میں شرکت کیلئے بھارتی سکھ یاتری مختلف مذہبی رسومات ادا کرینگے اور مقدس سکھ عبادت گاہوں کی زیارت بھی کرینگے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ ویزے پاکستان اور بھارت کے درمیان طے شدہ مذہبی یاترا پروٹوکول کے تحت جاری کیے گئے ہیں، جس کے تحت دونوں ممالک کے زائرین کو مذہبی تقریبات میں شرکت کیلئےسہولت فراہم کی جاتی ہے۔

