ریاض (سعودی خبر ایجنسی)پاکستان میں سعودی عرب کے نئے سفیر راجح البقمی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ انہوں نے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے سامنے حلف اٹھایا۔
سینئر سفارتکار اور میجر جنرل (ر) راجح البقمی اسلام آباد میں سبکدوش ہونے والے سفیر نواف بن سعید المالکی کی جگہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔راجح البقمی کے ساتھ سعودی عرب کے مختلف دوست اور برادر ممالک کے لیے مقرر کیے گئے متعدد دیگر سفیروں نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔

