پریس بریفنگ میں بلاول بھٹو نے شازیہ مری کو ٹوک دیا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پریس بریفنگ کے دوران پارٹی رہنما شازیہ مری کو گفتگو کے دوران ٹوک دیا۔پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ بعض وزرا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو صوبوں کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اس پر بلاول بھٹو زرداری نے پوچھا کہ یہ بات کس وزیر نے کی ہے، جس پر ان کے ساتھ بیٹھی شازیہ مری نے کہا کہ کھیئل داس کوہستانی نے یہ مؤقف اختیار کیا ہے۔شازیہ مری کے جواب پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا، ’’میں نے آپ سے نہیں پوچھا۔‘‘

اس کے بعد شازیہ مری نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف وضاحت کر رہی تھیں جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے انہیں زور سے ’’تھینک یو‘‘ کہا۔بعد ازاں صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ کسی بھی شخص کو مطالبہ کرنے کا حق حاصل ہے۔