پنکی کیس: 4 افراد کے نام پی آئی این ایل میں شامل کرنے کی درخواست

کراچی(نمائندگان)انمول عرف پنکی منشیات کیس میں 4 افراد کے نام پروویژنل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ (پی آئی این ایل) میں شامل کرنے کی درخواست متعلقہ حکام کو موصول ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق تحقیقاتی حکام نے درخواست میں چاروں افراد کے نام اور شناختی تفصیلات شامل کی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ درخواست میں انمول عرف پنکی کے دونوں سابقہ شوہروں اور دو بھائیوں کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔تحقیقاتی حکام کے مطابق خدشہ ہے کہ مذکورہ افراد بیرون ملک فرار ہو سکتے ہیں، اس لیے انہیں ملک سے باہر جانے سے روکنے کی سفارش کی گئی ہے۔