کراچی(رائٹرز، بلومبرگ)پی آئی اے کنسورشیم میں فوجی فرٹیلائزر کمپنی کو بطور شیئر ہولڈر شامل کرلیا گیا ہے، جس کے بعد کمپنی پی آئی اے ایکویٹی لمیٹڈ کا حصہ بن گئی ہے۔
عارف حبیب کنسورشیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پی آئی اے ایکویٹی لمیٹڈ نے فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کو اپنے شیئر ہولڈرز میں شامل کیا ہے، اور اب یہ ادارہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی 100 فیصد ملکیت کا حامل ہوگا۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ پی آئی اے ایکویٹی لمیٹڈ کی موجودہ شیئر ہولڈنگ میں عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ، فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ، لیک سٹی ہولڈنگز، اے کے ڈی گروپ، دی سٹی اسکول گروپ اور فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ شامل ہیں۔
مزید کہا گیا کہ پی آئی اے ایکویٹی لمیٹڈ، پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کے حصول اور مستقبل میں اس کی نگرانی کیلئے ایک مرکزی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا، جہاں مختلف ادارہ جاتی سرمایہ کار ایک مشترکہ ڈھانچے کے تحت شامل ہیں۔اعلامیے کے مطابق اس سودے کی تکمیل کیلئےپرائیویٹائزیشن کمیشن کے ساتھ قریبی تعاون جاری ہے۔

