پی ٹی آئی کے علاوہ سب کو انتخابی مہم کی اجازت ہے: شفیع جان

گلگت بلتستان( بین الاقوامی میڈیا)تحریک انصاف کے رہنما شفیع جان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے علاوہ دیگر تمام جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری بھی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کا کوئی وزیر وہاں ہوتا تو الیکشن کمیشن فوری حرکت میں آ جاتا لیکن موجودہ صورتحال پر خاموشی سوالیہ نشان ہے۔شفیع جان کے مطابق پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے اتحاد کیا تھا جسے ختم کر دیا گیا اور ان کے امیدواروں کو آزاد قرار دیا گیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ 7 جون کو پی ٹی آئی کامیاب ہو گی اور ووٹ کے تحفظ کیلئےاقدامات کیے جا رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مبینہ طور پر انتخابی نتائج میں مداخلت کی کوشش کی جا رہی ہے، جس کے خلاف سخت ردعمل دیا جائے گا۔