مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے وزیراعظم سیکرٹریٹ نے چوہدری جاوید گجر کی بطور مشیر برائے کینیڈا تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چوہدری جاوید گجر کو وزیراعظم کے مشیر برائے کینیڈا اعزازی بنیادوں پر مقرر کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس تقرری کی منظوری وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے دی گئی ہے۔

