چین ایران امریکا ممکنہ معاہدے کا ضامن ہوسکتا ہے: ایرانی سفیر

بیجنگ(ایرانی میڈیا)چین میں ایران کے سفیر عبدالرضا رحمانی فضلی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ کسی بھی ممکنہ معاہدے کی ضمانت بڑی عالمی طاقتوں کے ذریعے دی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ چین ایران اور امریکا کے درمیان کسی بھی ممکنہ معاہدے میں ضامن کا کردار ادا کرسکتا ہے۔

ایرانی سفیر کے مطابق چین اور روس دو بڑی اور بااثر عالمی طاقتیں ہیں جن کا کردار اس نوعیت کے معاہدوں میں اہم ہوسکتا ہے۔عبدالرضا رحمانی فضلی نے مزید کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان کسی بھی ممکنہ معاہدے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی بات چیت ہونی چاہیے۔