چین: شدید بارشوں اور سیلاب سے سمر کیمپ متاثر، 10 افراد ہلاک

بیجنگ (شِنہوا، چائنا میڈیا گروپ) چین کے شمال مغربی صوبے گانسو میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے ایک سیاحتی مقام پر قائم سمر کیمپ متاثر ہونے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے۔

چینی میڈیا کے مطابق سیلاب کے باعث سڑکیں بند ہونے سے سمر کیمپ میں موجود متعدد افراد پھنس گئے تھے، تاہم امدادی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے 174 افراد کو بحفاظت نکال لیا۔حکام کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی اور بحالی کی کارروائیاں جاری ہیں۔