“ڈکسی الیکٹرونکس اینڈ اپلائنسز “پر”کینمور اپلائنسز “بغیرٹیکس حاصل کریں:سلیم چودھری

مسی ساگا(اشرف خان لودھی سے) “ڈکسی الیکٹرونکس اینڈ اپلائنسز “”کینمور اپلائنسز “کی ڈیلرشپ کا جشن منا رہی ہے۔” کینمور” اپنی قابلِ اعتماد کارکردگی کے باعث لانڈری اور کچن اپلائنسز میں ایک نمایاں نام رہا ہے اور 100 سال سے زائد عرصے سے معیاری مصنوعات فراہم کر رہا ہے۔

اس موقع پر “جنگ نیوز کینیڈا” کے چیف ایڈیٹر اشرف خان لودھی نے کہا کہ ہم سب آج یہاں ڈکسی الیکٹرونکس اینڈ اپلائنسز پر جمع ہیں۔ ہمارے ساتھ سلیم چودھری، مرتضیٰ جوئیہ، اویس اور پرنس شرجیل بھی موجود ہیں۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ “کینمور اپلائنسز “کی ڈیلرشپ نے ڈکسی الیکٹرونکس اینڈ اپلائنسز کے ساتھ الحاق کیا ہے اور یہ نجی شعبے میں اپنی نوعیت کا پہلا معاہدہ ہے۔پہلے” کینمور “کی ڈیلرشپ بڑے بڑے اسٹورز کے ساتھ ہی نظر آتی تھی، لیکن اب اونٹاریو میں” کینمور “کی مصنوعات سلیم بھائی کے پاس یا “کاسٹکو اسٹورز “پر دستیاب ہوں گی۔

ہمیں خوشی ہے کہ سلیم بھائی اب اپنی کمیونٹی میں” کینمور “کی مصنوعات فروخت کرینگے اور یہ بھی سب جانتے ہیں کہ “ڈکسی الیکٹرونکس اینڈ اپلائنسز “پر قیمتیں ہمیشہ مناسب اور کم ہوتی ہیں۔ اس موقع پر پرنس شرجیل نے” ڈکسی الیکٹرونکس اینڈ اپلائنسز “کے روحِ رواں سلیم چودھری سے درخواست کی کہ وہ” کینمور “کی ڈیلرشپ حاصل کرنے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

چودھری سلیم نے کہا کہ وہ تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور فخر محسوس کرتے ہیں کہ” کینمور “نے “ڈکسی الیکٹرونکس اینڈ اپلائنسز “کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، جو پہلے ہی شہر میں بہترین فروخت کنندگان میں شامل ہے۔ “کاسٹکو “کے بعد ہمارے پاس سب سے بڑا آرڈر ہے۔ اس بڑے آرڈر کا فائدہ براہِ راست صارفین کو ہوگا، جس کے نتیجے میں قیمتیں انتہائی کم رکھی جائیں گی۔ آئندہ سوموار تک صارفین بغیر ٹیکس خریداری کر سکیں گے۔

انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ 30 انچ کا چولہا جو 899 کا ہے، وہ 699 میں بغیر ٹیکس دستیاب ہوگا۔ اسی طرح 36 انچ کا فریج جس میں آئس اور واٹر کی سہولت موجود ہےوہ صرف 1000 میں بغیر کسی ٹیکس کے فراہم کیا جائے گا جبکہ عام طور پر ایسے فریجز کی قیمت 2200 سے 2300 تک ہوتی ہے۔” کینمور “جو کہ ایک صدی پرانا برانڈ ہے اب انتہائی مناسب قیمت پر دستیاب ہوگا۔

مزید یہ کہ پروفیشنل گریڈ کے چولہے (گیس اور الیکٹرک دونوں)، ڈش واشرز اور اوور دی رینج مائیکروویوز بھی بغیر ٹیکس فراہم کیے جائیں گے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ” ڈکسی الیکٹرونکس اینڈ اپلائنسز “ہمیشہ اپنے صارفین کو بہترین قیمتوں پر معیاری مصنوعات فراہم کرتا رہا ہے۔ اس پورے ہفتے” کینمور “کی مصنوعات پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا جبکہ صارفین کو ایک سال تک فنانسنگ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔