اسلام آباد( دفتر خارجہ، رائٹرز، اے ایف پی، الجزیرہ)ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ کابل میں پاکستان کے ناظم الامور کو افغان وزارت خارجہ کی جانب سے طلب کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق یہ اقدام افغانستان میں موجود دہشت گرد تنظیموں کی مبینہ سہولت کاری سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ کنڑ سمیت کسی بھی علاقے میں تعلیمی اداروں پر کوئی حملہ نہیں کیا گیا اور تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔دفتر خارجہ کے مطابق ایسے الزامات خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کو متاثر کرنے کی کوشش ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ جنگ بندی کا مطلب صرف روایتی جنگ بندی نہیں بلکہ پاکستان کے خلاف ہر قسم کے حملوں کا مکمل خاتمہ ہونا چاہیے، چاہے وہ ریاستی سطح پر ہوں یا دہشت گرد گروہوں کی جانب سے۔

