کوئٹہ: اسپتال میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینک دیا گیا،ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

کوئٹہ (نامہ نگار)کوئٹہ کے سنڈیمن اسپتال میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کے واقعے میں مطلوب مبینہ ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ واقعہ اسپتال کے شعبہ جنرل سرجری میں پیش آیا تھا جہاں نامعلوم شخص نے خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینک دیا تھا۔

تیزاب گردی سے متاثرہ خاتون ڈاکٹر کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئےنجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کی دیکھ بھال جاری ہے۔

دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، بصورت دیگر طبی خدمات کے بائیکاٹ پر غور کیا جائے گا۔ادھر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔