کیف:روس جنگ ختم نہیں کرنا چاہتا: ولودیمیر زیلنسکی

کیف(بین الاقوامی میڈیا)یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے روسی صدر کے حالیہ بیان اور ملاقات سے متعلق مطالبے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس نے ایک بار پھر جنگ کا راستہ اختیار کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن جنگ ختم کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے اور ان کے جواب سے بہت سے لوگ مایوس ہوں گے۔

زیلنسکی کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ روس جنگ کے خاتمے کے بجائے محاذ آرائی جاری رکھنا چاہتا ہے۔یوکرینی صدر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ روس پر مزید دباؤ ڈالا جائے تاکہ جنگ کے خاتمے اور خطے میں امن کے قیام کی راہ ہموار ہو سکے۔