تہران( غیر ملکی میڈیا، ایرانی میڈیا)ایران نے جنوبی صوبے ہرمزگان میں حملوں کے بعد امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کر دیا۔ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق امریکی فوج نے پیر کے روز جنوبی ایران میں اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیاں اور میزائل لانچنگ مقامات شامل تھے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائیاں دفاعی نوعیت کی تھیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق منگل کی صبح بندر عباس میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ایرانی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ہرمزگان میں جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزیاں کیں، اور ان اقدامات کے تمام نتائج کی ذمے داری امریکی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

