ہملٹن(نمائندہ خصوصی) یکم سے 3 اگست 2026 تک منعقد ہونیوالے “الہدایہ کیمپ” کے حوالے سے ایک خوبصورت اور معلوماتی میڈیا بریفنگ کا انعقاد کیا گیا۔اس کیمپ میں معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سمیت دیگر جید علماء کی شرکت متوقع ہے۔
میڈیا بریفنگ کی قیادت چیئرمین الہدایہ شیخ عبداللہ القادری نے کی، جنہوں نے کیمپ کے مقصد، وژن اور مختلف سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کیمپ ایمان کو مضبوط بنانے روحانی تربیت حاصل کرنے اور کمیونٹی میں روابط بڑھانے کا ایک بہترین موقع ہے۔تین روزہ اس رہائشی کیمپ میں لیکچرز، ورکشاپس، ذکر و اذکار، تفریحی سرگرمیاں اور کمیونٹی انتظامات شامل ہوں گی، جو ہر عمر کے افراد کیلئے ایک منفرد اور یادگار تجربہ ثابت ہوں گی۔
تقریب کے دوران صوفی طارق نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس طرح کے پروگرامز کی اہمیت پر زور دیا، جو روحانیت اور اتحاد کو فروغ دیتے ہیں۔میڈیا بریفنگ کے بہترین انتظامات طیب شیخ صاحب، عرفان بابا ملک اور مقامی ریسٹورنٹ کی جانب سے کیے گئے، جس پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔اللہ تعالیٰ اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے لوگوں کیلئےہدایت، علم اور نور کا ذریعہ بنائے۔

