آئرلینڈ میں ہولناک ٹریفک حادثہ، 5 نوجوان ہلاک،4 زخمی ہوگئے

کاؤنٹی کِلڈیر (رائٹرز)آئرلینڈ کی کاؤنٹی کِلڈیر میں ہولناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثہ موٹروے پر اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار غلط سمت سے آنے والی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی۔

حکام کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے پانچوں نوجوان ایک ہی گاڑی میں سوار تھے۔حادثے میں زخمی ہونے والی دو خواتین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔