ابوظبی میں پاکستانی سفارتخانے کی پاسپورٹ سروس عارضی طور پر معطل

ابوظبی(نمائندہ خصوصی)ابوظبی میں موجود پاکستانی سفارتخانہ کی پاسپورٹ سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔سفارت خانے کے مطابق تکنیکی خرابی کے باعث پاسپورٹ پراسیسنگ کا عمل روک دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ابوظبی میں مقیم پاکستانی شہری پاسپورٹ کے لیے آن لائن درخواست دیں، جبکہ سروس کی بحالی کے بعد دوبارہ مکمل سہولت فراہم کر دی جائے گی۔