اسرائیلی جیل میں فلسطینی قیدیوں پر مظالم کی ویڈیو لیک کرنیوالی فوجی افسر برطرف

تل ابیب(اسرائیلی میڈیا)اسرائیلی میڈیا کے مطابق بدنامِ زمانہ شدی تیمان قید خانے میں فلسطینی قیدیوں پر تشدد اور غیر انسانی سلوک کی ویڈیوز لیک کرنے کے الزام میں اسرائیلی فوج کی چیف ملٹری پراسیکیوٹر ایفت تومیر ییروشالمی کو برطرف کر دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق فلسطینی قیدیوں سے بدسلوکی اور زیادتی میں ملوث اسرائیلی فوجیوں کو رہا کر دیا گیا جبکہ سابق پراسیکیوٹر نے اپنا عہدہ اور مراعات بھی واپس کر دیں۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ شدی تیمان کیس نے اسرائیلی فوجی نظام اور قیادت پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں، جبکہ ویڈیوز لیک ہونے کے معاملے میں مزید فوجی اہلکار بھی تحقیقات کی زد میں ہیں۔