اسرائیلی وزیراعظم کو بڑا دھچکا، دو سابق وزرائے اعظم کا نئے انتخابی اتحاد کا اعلان

تل ابیب(رائٹرز، اے ایف پی، اسرائیلی میڈیا)اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو سیاسی محاذ پر بڑا دھچکا دیتے ہوئے ملک کے دو سابق وزرائے اعظم نفتالی بینیٹ اور یائیر لیپڈ نے اپنی سیاسی جماعتوں کو ضم کر کے نئے انتخابی اتحاد کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس اتحاد کا بنیادی مقصد اکتوبر 2026 میں ہونیوالے عام انتخابات میں نیتن یاہو کی مخلوط حکومت کو شکست دینا ہے۔نفتالی بینیٹ نے کہا کہ نئی جماعت کو “ٹوگیدر” (Together) کا نام دیا جائیگااور وہ اس اتحاد کی قیادت کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ تقریباً 30 سال بعد اب وقت آ گیا ہے کہ نیتن یاہو سے علیحدگی اختیار کی جائے اور اسرائیل کو نئی سمت دی جائے۔سیاسی مبصرین کے مطابق اس پیش رفت سے اسرائیلی سیاست میں نئی صف بندی کا آغاز ہو سکتا ہے اور آئندہ انتخابات میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔