اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو پھانسی دینے کا متنازع بل منظور

یروشلم (بین الاقوامی میڈیا رپورٹس)اسرائیل کی پارلیمنٹ کنیسٹ نے فلسطینیوں کو سزائے موت دینے سے متعلق ایک انتہائی متنازع بل منظور کرلیا ہے۔رپورٹس کے مطابق نئے قانون کے تحت اسرائیل کو نقصان پہنچانے والوں کو 90 دن کے اندر پھانسی دی جاسکے گی۔

بل کے تحت فلسطینیوں کو محض شک کی بنیاد پر گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ چلانے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ سزائے موت پانے والے فلسطینی قیدیوں کو علیحدہ جیلوں میں رکھا جائے گا اور ان سے ملاقات کی سہولت بھی انتہائی محدود ہوگی۔