واشنگٹن (خبر ایجنسیاں)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف ایک اور فوجی آپریشن کیا جاسکتا ہے، جبکہ ایران کے معاملے سے نمٹنے کے بعد کیوبا کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
فلوریڈا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے بعد کیوبا سے بھی نمٹا جائے گا۔
اس سے قبل وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے ایک بار پھر اپنے مؤقف کا اعادہ کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
عرب ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ کا آغاز سابق امریکی صدور کو بہت پہلے کردینا چاہیے تھا۔

