اسرائیل ایران کیخلاف جنگ جاری رکھے گا: نیتن یاہو

مقبوضہ بیت المقدس(رائٹرز، اے ایف پی، الجزیرہ، بی بی سی)اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ایران اور اس کے اتحادیوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

نیتن یاہو نے کہا کہ ان کی قیادت میں اسرائیل ایران کے نظام اور اس کے حمایت یافتہ گروہوں کے خلاف لڑائی جاری رکھے گا۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات اسلام آباد میں جاری ہیں۔واضح رہے کہ نیتن یاہو کو انٹرنیشنل کرائم کورٹ کی جانب سے غزہ میں مبینہ جنگی جرائم کے سلسلے میں مطلوب قرار دیا جا چکا ہے۔