تل ابیب( رائٹرز، اے ایف پی، الجزیرہ، بی بی سی)اسرائیل کے شہر تل ابیب میں وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔مظاہرین کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ احتجاج میں شہریوں نے مطالبہ کیا کہ تمام جنگیں فوری طور پر بند کی جائیں اور خطے میں جاری کشیدگی کو ختم کیا جائے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ مسلسل جنگی صورتحال کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں اور حکومت کو اپنی پالیسیوں پر نظرِثانی کرنی چاہیے۔مظاہرے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب خطے میں مختلف محاذوں پر کشیدگی جاری ہے اور اسرائیلی حکومت کو اندرونی سطح پر بھی دباؤ کا سامنا ہے۔

