اسرائیل میں نئی حکومت کی تشکیل، نیتن یاہو اور گادی آئزن کوٹ میں اختلافات برقرار

تل ابیب (اے ایف پی، الجزیرہ) اسرائیل میں نئی حکومت کی تشکیل کیلئےوزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی جماعت لیکوڈ اور ان کے سیاسی حریف گادی آئزن کوٹ کی جماعت یاشار کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق دونوں جماعتوں کے نمائندوں نے تل ابیب کے قریب شہر ہرزلیہ میں تقریباً 4 گھنٹے تک مذاکرات کیے، تاہم حکومت کی سربراہی اور انتہائی دائیں بازو کے رہنما ایتامار بن گویر کی ممکنہ شمولیت سمیت اہم معاملات پر اتفاق نہ ہوسکا۔

مذاکرات کے بعد جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ دونوں جماعتوں نے مختلف اہم امور پر اپنے مؤقف پیش کیے اور تفصیلی تبادلہ خیال کیا، جبکہ آئندہ ملاقات بھی ہوگی۔

اسرائیلی پارلیمنٹ کی 120 نشستوں میں نیتن یاہو کے سیاسی اتحاد کے پاس 53 جبکہ گادی آئزن کوٹ کے اتحاد کے پاس 48 نشستیں ہیں۔ حکومت بنانے کے لیے 61 ارکان کی حمایت درکار ہے۔ عرب جماعتوں کے پاس مجموعی طور پر 19 نشستیں ہیں۔

گادی آئزن کوٹ کو صدر اسحاق ہرزوگ نے حکومت بنانے کیلئے 6 دسمبر تک کا وقت دیا ہے، جس میں مزید 14 روز کی توسیع بھی ممکن ہے۔نیتن یاہو قومی اتحاد کی حکومت بنانے اور وزارتِ عظمیٰ کے عہدے پر باری باری فائز ہونے کی تجویز دے رہے ہیں تاہم آئزن کوٹ نیتن یاہو کی سربراہی میں حکومت کا حصہ بننے پر آمادہ نہیں۔