جدہ (سعودی خبر ایجنسی) سعودی عرب کے شاہی خاندان کے شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے۔سعودی ایوانِ شاہی کی جانب سے بیان میں شہزادے کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔
بیان کے مطابق ان کی نمازِ جنازہ آج نمازِ عصر کے بعد ریاض کی جامع امام ترکی بن عبداللہ میں ادا کی جائے گی۔ایوانِ شاہی نے مرحوم کیلئے مغفرت اور بلندیٔ درجات کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی وسیع رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

