اسلام آباد: پریڈ گراؤنڈ کے قریب ٹریفک حادثے میں سابق سفیر کی بیٹی جاں بحق

اسلام آباد(نامہ نگار)اسلام آباد میں جناح ایونیو پر پریڈ گراؤنڈ کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئیں۔پولیس کے مطابق حادثے کے وقت گاڑی خاتون خود چلا رہی تھیں، جن کی شناخت ریان وزیر کے نام سے ہوئی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق تیز رفتاری کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی، جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی ریان وزیر سابق سفیر ایاز وزیر کی بیٹی تھیں۔