اسکردو پولو فائنل میں سیاسی نعرہ لگانے والے کی ضمانت مسترد

اسکردو (نمائندہ خصوصی) علی شیر خان انچن پولو ٹورنامنٹ کے فائنل میں سیاسی نعرہ لگانے پر گرفتار نوجوان کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔پولیس حکام کے مطابق اسکردو میں پولو ٹورنامنٹ کے فائنل کے اختتام پر سیاسی نعرے لگانے پر ایک نوجوان کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

سیشن کورٹ اسکردو نے سیاسی نعرہ لگانے کے مقدمے میں گرفتار نوجوان کی درخواست ضمانت پر سماعت کے بعد اسے مسترد کردیا۔عدالت کے سینئر جج خورشید احمد نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم دیا۔پولیس نے نوجوان کو گزشتہ روز پولو گراؤنڈ سے سیاسی نعرہ لگانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔