روس میں ٹی یو 95 فوجی طیارہ گر کر تباہ، 6 ہلاک،1زخمی

ماسکو (خبر ایجنسیاں) روس کے مشرقی علاقے آمور میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 6 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔روسی حکام کے مطابق ٹی یو 95 طیارہ آمور کے علاقے میں اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد ہی گر کر تباہ ہوا۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت طیارے میں کوئی گولہ بارود موجود نہیں تھا۔روسی میڈیا کے مطابق ٹی یو 95 سابق سوویت یونین کے دور میں تیار کیا جانے والا بڑا اسٹریٹجک بمبار طیارہ ہے۔