واشنگٹن(ایجنسیاں)امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے دعویٰ کیا ہے کہ ناکہ بندی کے دوران اب تک ایران جانے والے 57 تجارتی جہازوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے۔
سینٹ کام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائیوں کے دوران 3 جہازوں کو غیر فعال بھی کیا گیا۔بیان کے مطابق ناکہ بندی برقرار رکھنے کیلئے امریکی بحریہ کے تین ڈیسٹرائر جنگی جہاز بحیرۂ عرب میں تعینات ہیں۔امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ خطے میں بحری نگرانی اور کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ پابندیوں اور ناکہ بندی پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

