تہران/واشنگٹن ( عرب میڈیا، بین الاقوامی خبر رساں ادارے)ایران کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضائی نے امریکی قیادت پر سخت تنقید کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو برطرف کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا بیان میں امریکی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے فضائی دفاعی نظام کی تباہی سے متعلق دعوے بے بنیاد اور ہمیشہ کی طرح جھوٹ پر مبنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی فوجی کمانڈروں کو ہدف بنانے کے بجائے بہتر ہوتا کہ خود صدر ٹرمپ کو ہی عہدے سے ہٹا دیا جاتا۔
بین الاقوامی ذرائع کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران دونوں جانب سے سخت بیانات کا تبادلہ جاری ہے، جس سے خطے میں تناؤ مزید بڑھ گیا ہے۔محسن رضائی نے مزید کہا کہ ایران اس ممکنہ جنگی صورتحال کیلئےطویل عرصے سے تیار ہے اور آنیوالے دنوں میں مزید حیران کن اقدامات سامنے آ سکتے ہیں۔

