برازیل (سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم ہوگیا جب برازیل ویمنز ٹیم کی فاسٹ بولر لارا کارڈوسو نے ایک ہی اننگز میں 9 وکٹیں حاصل کر کے عالمی سطح پر ریکارڈ بنا دیا۔لارا کارڈوسو افریقی ملک لیسوتھو ویمنز ٹیم کے خلاف میچ میں صرف 4 رنز دے کر 9 وکٹیں حاصل کرنیوالی پہلی انٹرنیشنل کھلاڑی بنیں۔
اس سے قبل مردوں کی کرکٹ میں بھوٹان کے سونم یشی نے 2025 میں 8 وکٹیں حاصل کر کے ریکارڈ قائم کیا تھا، جبکہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ وکٹیں انڈونیشیا کی روحمالیا کے پاس تھیں، جنہوں نے 7 کھلاڑی آؤٹ کیے تھے۔
میچ میں برازیل نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 202 رنز بنائے، جبکہ کارڈوسو کی شاندار بولنگ کے باعث لیسوتھو کی ٹیم صرف 13 رنز پر ڈھیر ہوگئی، اور یوں برازیل نے میچ 189 رنز کے بڑے فرق سے جیت لیا۔

