اوٹاوا(رائٹرز، اے ایف پی، سی بی سی، گلوبل نیوز)کینیڈا میں پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر اپوزیشن نے حکومت پر ٹیکسز ختم کرنے کیلئےدباؤ بڑھا دیا ہے۔
کنزرویٹو رہنما پیئر پوئیلیور نے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرول پر عائد ٹیکسز ختم کیے جائیں۔ انہوں نے وزیرِاعظم مارک کارنی کو لکھے گئے خط میں تجویز دی کہ فیول ایکسائز ٹیکس اور جی ایس ٹی کو معطل کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔
ادھر حکومت نے تاحال اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ یا ٹائم لائن نہیں دی، تاہم وزیراعظم مارک کارنی کا کہنا ہے کہ شہریوں کو مہنگائی سے بچانے کیلئےمختلف تجاویز زیرِ غور ہیں اور مناسب اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔

