اسلام آباد(رائٹرز، اے ایف پی، ایرانی میڈیا)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سلطنتِ عمان کے دارالحکومت مسقط کے دورے کے بعد ماسکو روانہ ہونے کے بجائے دوبارہ اسلام آباد پہنچ گئے۔
ایرانی حکام کے مطابق عباس عراقچی پاکستان میں مختصر قیام کے بعد روس کا دورہ کریں گے، جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا طیارہ تہران سے بھی اسلام آباد پہنچ رہا ہے اور وہ چند گھنٹے قیام کے بعد ماسکو روانہ ہوں گے۔
اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کے دورے کو نہایت سود مند قرار دے چکے ہیں اور خطے میں قیامِ امن کیلئےپاکستان کی کوششوں کو سراہا تھا۔انہوں نے کہا کہ ایران نے جنگ کے مستقل خاتمے کیلئےایک قابلِ عمل فریم ورک پیش کیا ہے، جبکہ یہ دیکھنا باقی ہے کہ امریکا واقعی سفارت کاری کیلئےسنجیدہ ہے یا نہیں۔

