ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی پاکستان سے روانہ، مسقط اور ماسکو جائیں گے

اسلام آباد ( رائٹرز، اے ایف پی)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد روانہ ہو گئے، ایرانی وفد آئندہ مرحلے میں مسقط اور ماسکو جائے گا۔

اسلام آباد میں قیام کے دوران ایرانی وزیر خارجہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے ایرانی مؤقف سے آگاہ کیا۔وزیراعظم کے مطابق ملاقات میں موجودہ علاقائی صورتحال، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے۔
اس سے قبل عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی علیحدہ ملاقات کی۔

ایرانی وفد نے پاکستان آمد پر میناب اسکول پر امریکی حملوں میں شہید 168 بچوں سے اظہار یکجہتی کیا، جبکہ اسلام آباد پہنچنے والے خصوصی طیارے پر ہیش ٹیگ “میناب 168” نمایاں طور پر درج تھا۔