ایران کی نطنز جوہری تنصیب پر حملے کی تصدیق، اسرائیل کا لاعلمی کا اظہار

تہران (ایرانی میڈیا، عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی، روسی وزارت خارجہ) ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم (AEOI) نے تصدیق کی ہے کہ اس کے اہم جوہری مرکز نطنز پر حملہ کیا گیا، تاہم ادارے نے حملے کی نوعیت اور استعمال شدہ ہتھیاروں کی تفصیل ظاہر نہیں کی۔ایران کے حکام نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ اس حملے سے کسی قسم کی تابکاری خارج نہیں ہوئی، اور قریبی آبادیوں کو کوئی خطرہ لاحق نہیں۔

اسرائیل نے نطنز پر حملے سے لاعلمی ظاہر کی ہے، جبکہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی نے کہا کہ ایران نے انہیں حملے سے آگاہ کیا اور نطنز کی تابکاری کی سطح میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔روس نے بھی نطنز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

نطنز ایران کی سب سے اہم جوہری تنصیبات میں شمار ہوتا ہے اور اس جنگ کے دوران امریکا اور اسرائیل کا بڑا ہدف ایران کے جوہری پروگرام کو نقصان پہنچانا اور اسے ممکنہ طور پر جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا رہا ہے۔