تہران (خبررساں ایجنسیاں) ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی تجاویز مسترد کر دی ہیں۔سینئر ایرانی عہدیدار نے خبر ایجنسی سے گفتگو میں بتایا کہ سپریم لیڈر نے خارجہ پالیسی کے ایک اہم اجلاس کے دوران ان تجاویز کو مسترد کیا، جو دو ثالثی ممالک کی جانب سے پیش کی گئی تھیں۔
عہدیدار کے مطابق اجلاس میں ایران کے سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں امن کا وقت نہیں بلکہ امریکا اور اسرائیل کو شکست دینا ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سپریم لیڈر نے اس بات پر زور دیا کہ امریکا کو ایران کو پہنچنے والے نقصانات کا ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔

