برامپٹن میں پیل اسلامک کلچرل سینٹر کو قانونی ریلیف مل گیا

برامپٹن(نمائندہ خصوصی)برامپٹن میں قائم پیل اسلامک کلچرل سینٹر کو لیز ختم کرنے کا نوٹس جاری کیے جانے کے بعد ادارے کی انتظامیہ نے قانونی معاونت کیلئےبیریسٹر ذوہیب الرحمان کی خدمات حاصل کیں، جنہوں نے کامیاب قانونی کوششوں کے ذریعے مرکز کو ریلیف دلوا دیا۔

اطلاعات کے مطابق لیز دینے والی انتظامیہ نے مسجد انتظامیہ کی جانب سے پیش کی جانے والی مختلف تجاویز مسترد کر دی تھیں، جس کے بعد معاملہ قانونی سطح پر اٹھایا گیا۔ بیریسٹر ذوہیب الرحمان نے مقدمے کی پیروی کرتے ہوئے پیل اسلامک کلچرل سینٹر برامپٹن کے حق میں ریلیف حاصل کیا۔

یہ معاملہ برامپٹن میں مختلف اسلامی مراکز چلانے والی انتظامی ٹیم کے رکن تنویر سلطان کی جانب سے بیریسٹر ذوہیب الرحمان کو بھجوایا گیا تھا۔تنویر سلطان نے برامپٹن شہر اور پیل ریجن میں مقیم مسلم کمیونٹی کی جانب سے بیریسٹر ذوہیب الرحمان کو کامیاب قانونی معاونت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔انتظامیہ کے مطابق کمیونٹی نے بیریسٹر ذوہیب الرحمان کے تعاون کو قابلِ قدر قرار دیا ہے۔