لندن (برطانوی میڈیا)برطانیہ کے وزیراعظم کیئر سٹارمر نے ایران کے خلاف کسی بھی زمینی کارروائی میں شریک نہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہماری جنگ نہیں، برطانیہ اس میں نہیں الجھے گا۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو ڈونلڈ ٹرمپ کی جنگ میں نہیں دھکیلا جائے گا، تاہم ملک اپنے دفاعی اقدامات جاری رکھے گا اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کیلئے کام جاری رکھا جائیگا۔
دوسری جانب اسپین نے ایران پر حملہ کرنے والے امریکی طیاروں کیلئےاپنی فضائی حدود بند کردی ہیں۔اسپین کی وزیر دفاع مارگریٹا روبلیس نے کہا کہ یہ اقدام مشترکہ فوجی اڈوں کے استعمال کی اجازت نہ دینے کے گزشتہ فیصلے سے بھی آگے کا قدم ہے۔

